اسلام آباد: تحریک انصاف نے سینیٹ امیدواروں کیلئے مزید نام فائنل کرلیے، پنجاب سے پی ٹی آئی رہنمااعجازچوہدری کو بھی ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کےپارلیمانی بورڈکااجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف نے سینیٹ امیدواروں کیلئے مزید نام فائنل کرلیے۔
فائنل امیدواروں کی فہرست کے مطابق سندھ سےجنرل سیٹ پرفیصل واوڈا اور ٹیکنیوکریٹ سیٹ پرسیف اللہ ابڑوپی ٹی آئی امیدوارہوں گے جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب سے جنرل سیٹ پرسیف اللہ نیازی کانام فائنل کرلیا ہے۔
پنجاب سےپی ٹی آئی رہنمااعجازچوہدری کوبھی ٹکٹ دیےجانےکاامکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمرچیمہ ،جمشیدعمرکےناموں پربھی غورکیاگیا اور ٹیکنوکریٹ سیٹ پرعلی ظفرکوٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، خواتین نشست پرڈاکٹرزرقا کوٹکٹ ملے گا۔
خیبرپختونخوا سے جنرل سیٹ پرشبلی فراز، محسن عزیر ، رذیشان خانزادہ،فیصل سلیم امیدوارہوں گے جبکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ پردوست محمد محسود امیدوار ہے۔
خیبرپختونخواسےخواتین نشست پرثانیہ نشتر،فرزانہ جاویدامیدوار ہوں گی جبکہ اقلیتی نشست پر گردیپ سنگھ کانام فائنل ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی نےبلوچستان سےجنرل سیٹ پرعبدالقادرکانام اور اسلام آبادسےجنرل سیٹ پرحفیظ شیخ کانام فائنل کرلیا جبکہ اسلام آبادسےخواتین نشست پرفوزیہ ارشدامیدوارہوں گی۔