ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

محمد رضوان کی ایک اور خوبی مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں ٹی 20 میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی ایک اور خوبی شائقین کرکٹ کو بھا گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن میچ کے دوران پانی کا وقفہ ہوا تو محمد رضوان گراؤنڈ میں ہی مغرب کی نماز ادا کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 میچ کے دوران گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریز پر اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھارہے تھے۔

شائقین کرکٹ بھی ان کی بیٹنگ سے خوب محظوظ ہورہے تھے کہ اس دوران مغرب کی اذان ہوگئی اور پانی کا وقفہ بھی ہوگیا، محمد رضوان نے گراؤنڈر کے اندر ہی انفرادی طور پر نماز مغرب ادا کی۔

اس دوران میچ کے امپائر اور جنوبی افریقی کھلاڑی پانی پینے میں مصروف رہے جیسے ہی پانی کا وقفہ ختم ہوا تو رضوان کی نماز بھی مکمل ہوچکی تھی اس کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 کل کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں