اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں لعنت بھیجتا ہوں ان لوگوں کو جو ووٹ بیچتےہیں۔
صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میں لعنت بھیجتاہوں ان پر جو اپنی قوم کو بیچتےہیں ان پر بھی لعنت بھیجتاہوں جو قوم کے ووٹ پرمنتخب ہوکرخودکوبیچتےہیں جو منڈی کے چکر یاکسی بھی لالچ ملوث پایا گیاتوسخت احتساب کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز نے کل جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا جس پر افسوس ہوا، مریم نواز ایک ووٹ کی خاطر ملک میں افرتفری پھیلا رہی ہے، پی ٹی آئی پورے پاکستان کی نمائندہ پارٹی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا، اسٹیل مل خسارے ،پی آئی اےخسارے میں تھی،معیشت تباہ تھی اس حکومت نے ملک کی معیشت سنبھالا دیااورترقی راہ پر گامزن کیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ پی پی پی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے، یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں، یہی روایات کو جاری رکھنے کےلیے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔