اشتہار

پاکستان کیخلاف بھارت کا منفرد ریکارڈ انگلینڈ نے چھین لیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے بھارتی سرزمین پر ہی بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا۔ 66 سال قبل بھارت کا پاکستان کے خلاف بنایا ‏گیا منفرد ریکارڈ انگلش ٹیم نے چھین لیا۔

انگلینڈ ٹیم کسی بھی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ ٹوٹل کے ساتھ ایک بھی اضافی رنز نہیں دیا۔ ‏بولنگ ڈسپلن میں انگلش ٹیم نے بھارتی ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چنئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 95 عشاریہ 5 اوورز میں بھارت کو 329 رنز پر آؤٹ کیا جس میں ایک ‏بھی ایکسٹر رنز شامل نہیں۔

- Advertisement -

یہ ٹیسٹ اننگز کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے جس میں ٹیم نے ایک بھی وائڈ، نوبال، یا لیگ بائی کا رن نہیں ‏دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے خلاف تھا جو اس نے پاکستان کے خلاف 1955 میں لاہور ٹیسٹ میں بنایا تھا۔ ‏پاکستان کی پوری ٹیم 328 رنز بنائے جس میں بھارتی بولرز نے ایک بھی اضافی رنز نہیں دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں