بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حیدر علی کو اوپنر کیوں بھیجا؟ بابر اعظم نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حیدر علی سے اننگز اوپن کروانے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاور پلے کا بہتر استعمال کرنا چاہتے تھے اس لیے حیدر علی سے اوپننگ کروائی۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے سیریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولرز نے ابتدا میں وکٹیں لیں لیکن ڈیوڈ ملر نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز اور حسن علی نے اختتامی اوورز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے سپورٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

دوسری جانب ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اسپن کو کھیلنے میں مشکل پیش آرہی ہے، ورلڈ کپ بھارت میں ہے اسپن کے خلاف بیٹنگ اچھی کرنا ہوگی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اعتماد کیلئےسیریز جیتنا اچھا تھا ساؤتھ افریقا ایک اچھی ٹیم ہے، ٹیم کےمورال کےلئےجیت ‏بہت ضروری تھی اہم بات یہ ہےہم سیریزجیتےہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی 2-1 سے شکست دی، تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ رضوان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں