اشتہار

سعودی عرب: اقامے سے متعلق توکلنا ایپ کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : توکلنا ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ایپ کا اقامے کی مدت سے کوئی تعلق نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس روک تھام کے سلسلے میں موبائل پر توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، تاہم صارفین کو اقامے کے خاتمے پر توکلنا ایپ کی خدمات سے متاثر ہونے کا خدشات لاحق تھے۔

صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے کہ کیا اقامہ کی مدت ختم ہونے پر توکلنا ایپ کی خدمات متاثر ہوسکتی ہیں یا جن لوگوں کا اقامہ ختم ہوچکا ہے کیا وہ لوگ بھی توکلنا میں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں یا نہیں؟

- Advertisement -

توکلنا ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے خدشات کو دور کرنے کےلیے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ کا اقامے کی مدت یا خاتمے سے کوئی تعلق نہیں، لہذا جن صارفین کا اقامہ ختم ہوچکا ہے وہ بھی توکلنا میں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں کے پاس سعودی شناختی کارڈ ہے یا جی سی سی ممالک کی شہریت ہے یا اقامہ ہے خواہ وہ ختم ہی کیوں نہ ہو وہ سب توکلنا میں اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں