اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل مصر کے دورے پر روانہ ہوں گے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان برادرانہ مراسم کے حوالے سے مصر کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کل مصر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ، وزیرخارجہ مصری وزیر خارجہ کی دعوت پرمصر کادورہ کریں گے۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورمصر کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ، دو طرفہ تعلقات یکساں عقیدے، تہذیب اور اقدار کی بنیادپراستوار ہیں،وزیرخارجہ
عرب ملک ہونے کےناطے مصرکا مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ہے ، مصر کو افریقہ کیلئے ایک اہم گزرگاہ کا درجہ حاصل ہے ، پاکستان برادرانہ مراسم کے حوالے سے مصر کو بہت اہمیت دیتا ہے۔