کراچی : پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے سوشل میڈیا کی خریدوفروخت کی ایپلی کیشن سے ڈکیتیاں کرنے والے 3رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاکی خریدوفروخت کی ایپلی کیشن سےبھی ڈکیتیاں ہونےلگیں، کراچی میں اورنگی ٹاؤن سے3رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کا گروہ ویب سائٹ پر ڈیلینگ کرکے لوگوں کوبلواتا تھا اور واپسی پرملزمان لوگوں کواسلحے کے زور پر لوٹ لیاکرتےتھے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے،مسروقہ سامان،چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
یاد رہےایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور اور اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سرمایہ کاری کا جھانسہ دینے والے ملزمان کو دھرلیا تھا ۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے، گرفتار ملزمان سے نقدی رقم اور جدیدآلات تحویل میں لےلیے گئے، اس کےعلاوہ ملزمان کے لاکھوں کی مالیت کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ایف آئی اے نے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔