دبئی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے بعد آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پانچ درجے ترقی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔
بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی تین درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، حسن علی، محمد نواز اور عثمان قادر کی بھی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے، محمد رضوان نے 116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر آگئے۔
🔹 Three matches
🔹 197 runs at 98.50The highest run-getter of the #PAKvSA T20I series, @iMRizwanPak, has moved up 116 slots to a career-best position in the latest @MRFWorldwide ICC T20I Rankings for batting.
— ICC (@ICC) February 15, 2021
انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے بعد بالترتیب بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ، قومی کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسری سے پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تبریز شمسی نے تین پوائنٹس کی ترقی کی۔
📈 South Africa spinner @shamsi90 moves up to No.2 in the latest @MRFWorldwide ICC Men's T20I Rankings for bowlers.
He is just three rating points behind top-ranked Rashid Khan 👀
Full list: https://t.co/H7CnAiw0YT pic.twitter.com/MuzQZ6VZMn
— ICC (@ICC) February 15, 2021
بولرز کی رینکنگ میں راشد خان پہلے ، تبریز شمسی دوسرے ، مجیب الرحمان تیسرے اور عادل رشید چوتھے نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ گلین میکسویل کا تیسرا نمبر ہے۔