بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ایک اور خوشی کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا : برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں تقریباً ڈیڑھ سال بعد ایک بار پھر دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے، شہزادے کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کردی۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے گھر دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے، ملکہ برطانیہ کے پوتے کے ترجمان نے ڈچز آف سسیکس کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ترجمان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

ترجمان نے جوڑے کے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ آرچی ایک بڑا بھائی بننے والا ہے، ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اپنے دوسرے بچے کی توقع کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بیٹے آرچی کی عمر 19 ماہ ہے۔

خیال رہے کہ ملکہ الزبیتھ دوم کے پوتے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گذشتہ برس کے شروع میں سلطنت برطانیہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا اور جوڑا کیلی فورنیا منتقل ہوگیا تھا۔

شاہی جوڑے نے اپنی نئی تصویر شائع کی ہے جس میں 39 سالہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل حاملہ دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر جوڑے کے قریبی اور دیرینہ دوست میسان حرمن نے کھینچی ہے۔

میسان حرمن نے شاہی جوڑے کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی پر موجود تھے اور ان کی محبت بھری کہانی کے گواہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں