تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ابوظبی میں نئی اقامہ اسکیم متعارف

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں محکمہ ثقافت و سیاحت نے ثقافت اور منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی اقامہ اسکیم متعارف کروادی۔

عرب میڈیا کے مطابق تاریخی ورثے بصری آرٹ، اظہار کے فن، ڈیزائن، دستی مصنوعات، گیمز، ای اسپورٹس اور میڈیا کے شعبوں میں انفرادیت کا مظاہرہ کرنے والوں کو خصوصی اقامے جاری کیے جائیں گے۔

اقامہ حاصل کرنے والوں کو ابوظبی میں رہائش اور تخلیقی عمل پیش کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ متحدہ عرب امارات میں فروغ پذیر تخلیقی منظرنامے کو ابھارا جاسکے۔

محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظبی کے سربراہ محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ ہماری ریاست اپنے یہاں موجود اچھوتی خداداد صلاحیتوں کے مالک لوگوں کی سرپرستی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عربوں سمیت پوری دنیا سے اچھوتے اور رہنما افکار کے مالک تخلیق کاروں کو بلایا جائے گا اور انہیں ’تخلیقی اقامے‘ کی سہولت دی جائے گی۔

محمد خلیفہ المبارک کا کہنا تھا کہ تخلیق کاروں کو عالمی معیار کی آٹھ سہولتیں مہیا ہوں گی اور یہاں انہیں محفوظ الہامی اور پرکشش کام کا ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -