اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) امتحان میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی پاکستان طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زارا نعیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زارا نعیم پر فخر ہے ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ثابت ہوا کہ پاکستانی لڑکیوں کو برابر موقع ملے تو دنیا میں کسی کوبھی ہراسکتی ہیں۔
I keep saying this… Give Pakistani girls an equal chance and they can take on and beat the best in the world. Proud of #ZaraNaeem and wish her the best in her future goals pic.twitter.com/WPfmAfAOB0
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 16, 2021
اس سے قبل حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ئوئٹ میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کو فخر ہے کہ زارا نعیم کو اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا ہے ۔
A very proud moment for Pakistan as Zara Naeem has been declared the global prizewinner for scoring the highest marks in ACCA. pic.twitter.com/gzVWzYTuDJ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 13, 2021
واضح رہے کہ پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے دسمبر 2020 کے امتحان میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ نمبر لے کر پاکستان کے لیے ایک اعزاز حاصل کیا، اس امتحان میں 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار طلبا و طالبات شریک تھے جس میں زارا نعیم سرفہرست رہیں، ان کا تعلق لاہور سے ہے۔
پاکستانی طالبہ زارا نعیم کا کہنا تھا کہ اس مفروضے کو ختم کرنا چاہتی تھی کہ فنانس اور اکاؤنٹنسی صرف مردوں کے لئے ہے، اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیتی ہوں، وہ میرے لئے رول ماڈل ہیں، میں نے انہیں کامیابیاں حاصل کرتے دیکھا جس سے متاثر ہو کر میں ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کی۔
ہونہار طالبہ کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک ایسا خزانہ ہے جو انسان کو کندن بنا دیتا ہے، انسان فرش سے عرش پر پہنچ جاتا ہے، دنیا میں آج جو ترقی ہو رہی ہے، سب تعلیم ہی کی مرہون منت ہے۔