لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اےسٹی اپارٹمنٹس میں فلیٹس الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم قدم، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اےسٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی، اپارٹمنٹس کےلیے بینک آف پنجاب سےمعاہدے کی منظوری دی گئی ، پہلے مرحلے میں 4ہزاراپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔
وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم قدم:
بزدار حکومت نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دیدی۔ ایل ڈی اے کو اپارٹمنٹس کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 4000 اپارٹمنٹس بنائے جائینگے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 16, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے 50فیصد کوٹہ، صوبائی ملازمین کو20 فیصد اپارٹمنٹ ، ایل ڈی اے ملازمین کو 20 فیصداور وفاقی ملازمین 10 فیصد فلیٹ دیے جائیں گے، وزیراعلی پنجاب نےصحافیوں اور وکلا کےلیےبھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے، ماضی کےشوبازوں کے وعدے ہوا ہوگئے ،پی ٹی آئی وعدےپورےکرے گی۔
عوام کیلئے %50کوٹہ، صوبائی ملازمین %20، LDA ملازمین %20 اور وفاقی ملازمین کیلئے %10کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں اور وکلا کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کردی۔ ماضی کے شوبازوں کے تمام وعدے ہوا ہوگئے لیکن تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے انشاءاللہ پورے کریگی!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 16, 2021