تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

سعودی عرب: غیرملکی کمپنیوں سے متعلق حکومت کا دوٹوک اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیرملکی کمپنیاں یا تجارتی ادارے جن کا ریجنل آفس مملکت میں نہیں ہوگا ان سے معاہدے معطل کردیے جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت جنوری 2024 سے ریجنل دفاتر مملکت میں نہ رکھنے والے غیرملکی تجارتی اداروں اور کمپنیوں سے اپنا معاہدہ معطل کردی گی، اس کا اطلاق تمام متعلقہ مراکز پر ہوگا، یہ فیصلہ سعودائزیشن کا حصہ ہے۔

سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈز، محکموں اور اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں اور اداروں کو مملکت میں سعودیوں کے لیے ملازمتیں فراہم کرنے پر آمادہ کیا جائے۔

اسی ضمن میں یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کاروبار سے ہونے والے منافع کا ایک حصہ مملکت کے اندر خرچ کرنے کی حکمت عملی ہے۔

اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ متعلقہ ادارے مصنوعات سعودی عرب کی تیار کردہ استعمال کریں۔

خیال رہے کہ ماضی میں 20 انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے ریجنل دفاتر ریاض منتقل کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ اس حوالے سے تفصیلی ضوابط 2021 کے دوران جاری کردیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -