اشتہار

دلخراش حادثہ: کار نہر میں گرنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سرگودھا کے علاقے لکسیاں کے قریب لاہور روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور کار کو نہر سے نکالنے کے لئےکارروائی شروع کی جبکہ مقامی افراد نے امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر لاشوں اور زخمیوں کو نہر سے نکال کر لکسیاں اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  سرائے عالمگیر : کارنہر میں گرنے سے 5افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں سات افراد سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں