اشتہار

بھارت نے حساب برابر کردیا، دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی: بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 317 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیتے ہوئے سیریز کو برابر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے انگلینڈ کو 482 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، تاہم انگلش ٹیم محض 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، انڈیا کی جانب سے اکشر پٹیل نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، رویچندر اشون نے 3 اور کلدیپ یادیو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 329 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں انگلینڈ 164 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں 286 رنز بناتے ہوئے انگلینڈ کو 482 رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں روہت شرما نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اجنکیا راہنے نے 67 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے چار جبکہ اولی اسٹون نے 3 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

- Advertisement -

روی چندر اشون کی شاندار بولنگ کے باعث انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 134 رنز کے کم ترین اسکور پر آل آؤٹ ہوئی تھی، انگلینڈ کی جانب سے بین فاکس 42 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ نے بھارتی سورماؤں کو “ہوم گراؤنڈ” میں ہی دھول چٹادی

بھارت دوسری اننگز میں روی چندر کی شاندار سینچری کی بدولت 286 بناکر آؤٹ ہوئی تھی، معین علی اور جیک لیچ نے 4، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی چار میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، بھارت کا دورہ کرنے والی انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 227 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں