اشتہار

فیس ماسک کی وجہ سے یونانی دارالحکومت میدان جنگ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز: یونان میں فیس ماسک کے مخالفین سڑکوں پر نکل آئے اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، اہلکاروں آنسو گیس اور شیلنگ بھی کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے فیس ماسک کے خلاف احتجاج کیا جو بعد میں پرتشدد صورت حال میں تبدیل ہوگیا، مظاہرے کے شرکا نے پولیس اہلکاروں کی طرف نارنگی پھیکنا تو پولیس بھی ایکشن بھی آگئی اور بھرپور جواب دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی۔ احتجاج کرنے والے فیس ماسک کو لازمی قرار دیے جانے کے خلاف تھے۔

مظاہرین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ہم خیال لوگوں کو جمع کیا اور ایتھنز میں پارلیمنٹ باؤس کے باہر جمع ہوئے۔ اس دوران انہوں نے فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والوں نے یونان کا قومی پرچم لہرایا اور قومی گیت بھی گائے۔ تاہم مظاہرین کی جانب سے پولیس پر نارنگی پھینکنے سے صورت حال تبدیل ہوگئی اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں