بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت: تیز رفتار بس نہر میں جاگری،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسافروں سے بھری بس نہر میں جاگری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی کے پٹنہ گاؤں میں بس تیز رفتاری کے باعث پل سے نہر میں جاگری، حادثے میں کم وبیش سولہ خواتین سمیت 37 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدقسمت بس مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی سے ستنا جا رہی تھی، بس میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر کارروائیوں کا آغاز کیا۔

امدادی ٹیموں کے مطابق سات افراد تیر کر نہر کے کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں