اشتہار

بھارتی ویکسین سے متعلق اہم انکشاف، لاکھوں ڈوز واپس ‏

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین وائرس کے خلاف غیرمؤثر ہونےکا انکشاف سامنے آ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا نے بھارت میں تیار آسترازینیکا ویکسین غیرمؤثر ہونے پر ‏وواپس کرنےکا اعلان کر دیا۔

جنوبی افریقہ نے بھارت کو خط لکھ کر آگا کیا ہے کہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیامیں بنی ویکسین نئی قسم پر ‏اثرنہیں کرتی اس لیے وہ اپنے ویکسی نیشن پروگرام میں بھارت سے ملنے والی ویکسین کے استعمال کو روک رہے ‏ہیں۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والی ایک ملین ڈوز کو واپس لے لیا جائے۔ جنوبی افریقا نےایک ملین ‏ویکسین بھارت سےخریدی تھی جو فروری کے پہلے ہفتے جنوبی افریقا پہنچی تھی۔

5لاکھ مزیدویکسین جلد ہی جنوبی افریقا پہنچنےوالی تھی جس کی ترسیل فوری طور پر روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نےایک ارب آسترازینیکا ویکسین بنانےکا لائسنس برطانیہ سےلیاتھا۔ بھارت نے اپنے ملک میں ‏تیار کردہ ویکسین دوسرے ممالک کو بھی بھیجی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں