لندن: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کاوے موسوی اور اپنے درمیان ہونے والی گفتگو کا حصہ شیئر کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا کہنا ہے کہ پہلے کہہ چکا ہوں کاوے موسوی سے شہزاد اکبر کو ملوانے پر پیسے نہیں مانگے، کاوے موسوی کا پیسوں کے مطالبے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔
برطانوی صحافی نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ملاقات کے 17 ماہ بعد موسوی ایسا کیوں کہہ رہا ہے، ثبوت کے طور پر جواب کا عکس بھی میرے ٹویٹ میں شامل ہے، ایسی گفتگو دیکھنے کے بعد فیصلہ آپ کریں کہ کون صحیح اور کون غلط ہے۔
ڈیوڈ روز نے کہا کہ شہباز شریف کے ہرجانے کی سماعت پر موسوی نے مجھ سے رابطہ کیا، موسوی نے شہباز شریف کے خلاف ثبوت کے عوض ایک ملین پاؤنڈ کا تقاضہ کیا تھا۔
My reply is below. He didn't seem too impressed. Well folks. You can decide who you want to believe. It's true he offered me money, but I refused it. But he did ask for money from me and my paper. pic.twitter.com/ldp7Kmo6H3
— David Rose (@DavidRoseUK) February 16, 2021
انہوں نے لکھا کہ موسوی کی درخواست پر شہزاد اکبر کی ان سے ملاقات کرائی، یہ سچ ہے اس نے مجھے پیسوں کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کردیا۔
ڈیوڈ روز نے بتایا کہ موسوی نے مجھ سے اور میرے اخبار سے پیسوں کا مطالبہ کیا، انٹرویو کرنے والا ہی شاید دونوں کی ملاقات کا بہتر جانتا ہوگا، انٹرویو کرنے والا ہی اس قابل ہوگا کہ وہ بڑی معلومات جان سکے، امید ہے رپورٹر نے بڑی معلومات کے عوض بڑی رقم کا تقاضا نہیں کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف سے متعلق مقدمے کا ٹرائل ہونا ابھی باقی ہے، فیصلہ مقدمے کا حتمی نتیجہ نہیں، کچھ پاکستانی چینلز کی خبروں کے بر خلاف سماعت ابتدائی تھی، فیصلہ ٹرائل کی حدود کا تعین کرتا ہے۔