اشتہار

بھارت، طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے پرنسپل کو سزائے موت کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے پرنسپل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پٹنہ میں 11 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت نے نجی اسکول کے پرنسل اروند کمار کو سزائے موت سنادی۔

عدالت نے مجرم پرنسپل اروند کمار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ اسکول کے دوسرے ٹیچر ابھیشک کشمار کو پرنسپل کا ساتھ دینے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جو متاثرہ لڑکی کے والد کو دیا جائے گا۔

- Advertisement -

rape

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول پرنسپل نے متعدد بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کے حاملہ ہونے پر تمام معاملہ سامنے آیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے پرنسپل اروند کمار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

بھارتی عدالت نے لڑکی کے والد کو 15 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا، متاثرہ لڑکی کے والد مزدوری کرتے ہیں، افسوسناک واقعہ اگست 2018 میں پیش آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں