اشتہار

’’پارٹی ہورہی ہے‘‘ باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند طلبا شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور ان میں سے ایک لڑکی انگریزی کے بناؤٹی انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے’’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے‘‘۔

لڑکی کا انگریزی لہجے میں اردو بولنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے لڑکی کے بناوٹی انداز کا مذاق اُڑاتے ہوئے خود بھی اسی طرح کی ویڈیوز بناکر شیئر کرنا شروع کردیں، یہاں تک کہ شوبز فنکاروں نے بھی اس پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہیں۔

تاہم اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی اس ویڈیو کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ گاڑی میں کہیں جارہے ہیں، اس موقع پر فریال مخدوم کہتی ہیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ میرے شوہر ہیں اور ہم لاک ڈاؤن میں پاگل ہورہے ہیں۔‘

فریال مخدوم نے مذکورہ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر دو گھنٹے قبل شیئر کی، ویڈیو کو اب تک 17 ہزار کے قریب صارفین نے پسند کیا اور اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں