تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

لہو لہو کشمیر میں خوش آمدید: سفارت کاروں کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بینرز آویزاں

اسلام آباد: پارلیمنٹری کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سفارت کاروں کے اسکرپٹڈ دورے کے پیش نظر کشمیریوں نے بینرز آویزاں کیے ہیں جن پر درج ہے لہو لہو کشمیر میں خوش آمدید۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹری کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سفارت کاروں کے اسکرپٹڈ دورے کے پیش نظر سفارت کاروں کی گزر گاہوں سے فوجی بنکر ہٹائے گئے ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بنکر ہٹانے کا مقصد سفارت کاروں کے سامنے امن کا جعلی عکس پیش کرنا ہے۔ بھارت جان لے سچ چھپانے سے نہیں چھپتا، بار بار جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتا۔

یورپی یونین کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زخمی کشمیر میں آپ کو خوش آمدید، بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں کشمیریوں نے سفارت کاروں کے اسٹیجڈ دورے پر بطور احتجاج کاروبار زندگی بند کردیا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیریوں نے بینرز بھی آویزاں کیے ہیں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ تصاویر بھی ٹویٹ کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت خارجہ نے سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا ایک اور دورہ کروانے کی منصوبہ بندی کو گمراہ کن قرار ‏دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسے دورے عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالی ‏سے ہٹانے کے لیے ہے، صورتحال معمول پر ہونے کا جھوٹا تاثر دینے کی کوشش ہے۔

Comments

- Advertisement -