اشتہار

ابہاایئرپورٹ حوثیوں‌ کا ڈرون حملہ ناکام، پروازیں‌ شیڈول کے مطابق جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی جنگجووٗں کا ڈرون حملہ پھر ناکام ہوگیا، پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب پر گزشتہ کئی برسوں سے یمن میں برسرپیکار حوثی جنگجووٗں کی جانب سے متعدد حملے کیے جاچکے ہیں لیکن سعودی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث تقریباً تمام حملے ناکام بنائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثی جنگجووٗں کی جانب سے گزشتہ روز بھی سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا تاہم پروازوں کی آمد و رفت حملے کے باوجود معطل نہ ہوسکی۔

- Advertisement -

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابہا ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت شیڈول کے مطابق جاری ہیں، جس کی ویڈیو بھی مسافروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جاچکی ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز نے ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیا گیا تھا، ڈرون گرانے کے باعث ایئرپورٹ کے علاقے میں ملبے کے ٹکڑے پھیل گئے تھے تاہم ٹکڑے پھیلنے کی وجہ سے مسافروں کی آمد و رفت نہیں رکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں