اشتہار

دیمک نے لاکھوں روپے کی جمع پونجی چٹ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آندھرا پردیش : خون پسینے سے کمائی گئی لاکھوں روپے کی جمع پونجی دیمک نے چٹ کردی، رقم کا مالک منظر دیکھ کر رو پڑا۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک شخص کی خون پسینے کی جمع کی ہوئی رقم کا دیمک نے صفایا کردیا۔ دوسال کے عرصے میں جمع کی گئی ایک شخص کی پانچ لاکھ رروپے کی رقم دیمک کھا گئی۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین نے بھی کمنٹس میں اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے میلاورم ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے شخص بی جمالیا نامی شخص کے ساتھ پیش آیا جو اپنی بچت سے محروم ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس نے اپنے گھر میں ایک لوہے کی صندوق میں یہ رقم محفوظ کی ہوئی تھی تاہم نوٹوں کو دیمک کھا گئی اور اس کی دوسال کی جمع پونجی کٹے پھٹے نوٹوں میں تبدیل ہوگئی۔

متاثرہ شخص کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے جس کی مقامی بازار میں بکرے کے گوشت کی دکان ہے، اور یہ  رقم اس نے ایک خاص مقصد کیلئے جمع کی تھی۔

بی جمالیا کے مطابق وہ اپنے مکان کی تعمیر کرنا چاہتا تھا جس کے لئے اس نے کچھ بچت کرنے کا ارادہ کیا اور جب اس نے اپنی جمع پونجی کو نکالنے کیلئے لوہے کے صندوق کو کھولا تو اسے دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا کیونکہ ان تمام نوٹوں کو دیمک کھا چکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں