اشتہار

‘جبری گمشدگیوں سے متعلق قانون لانےکےعمل کو تیز کیا جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے جبری گمشدگیوں سے متعلق قانون لانےکے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت ‏کر دی۔ ‏

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ‏کوروناکی صورتحال اورپھیلاؤکی شرح سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوروناکیسز کے ‏پھیلاؤ کی شرح میں کمی ہورہی ہے اور اب تک 50ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جاچکی ‏ہے۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ یکم مارچ سےتمام معاشی سرگرمیوں کومکمل بحال کر دیا جائے گا۔ کابینہ ‏کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تنصیب سے ‏متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انتخابی عمل کوشفاف بنانےکیلئے پرعزم ہے، ووٹنگ مشینوں ‏کیلئےانتظامی اقدامات کی نشاندہی کی جائے، انتخابی عمل کومکمل طورپرشفاف بنانااولین ترجیح ‏ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جبری گمشدگیوں سے متعلق قانون لانےکے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت ‏کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق قانون سازی کے عمل کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی مشکلات کامکمل ادراک ہے، ماضی کی بدانتظامی ‏سےعوام مشکلات کا شکارہوئی جب کہ کوروناکی وجہ سےمعاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا، ‏موجودہ حکومت نےکفایت شعاری کی مہم کا آغاز کیا جس کی ابتدا وزیراعظم آفس سے کی گئی، ‏خسارہ کرنیوالےسرکاری اداروں کوعوام کے سامنےرکھاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں