اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

’’فلک شبیر جیسا شوہر سب کو ملے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ دعا ہے کہ ہر لڑکی کو ان کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر جیسا ہمسفر ملے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو میں سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کو بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی ہر لڑکی کو فلک شبیر جیسا شوہر ملے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس دوران سارہ خان سے ان کے شوہر سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے شوہر کی تعریف کی۔

- Advertisement -

سارہ خان نے بتایا کہ فلک شبیر نے انہیں بہت آزادی دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے شوق پورے کرسکیں، فلک شبیر ان کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ فلک شبیر چاہتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور کام کریں اسی لیے انہیں کام کرنا مزید اچھا لگتا ہے اور اپنے کام سے خوشی بھی ملتی ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ چاہتی ہوں دنیا کی ہر لڑکی کو اللہ تعالیٰ فلک شبیر جیسا شوہر دے، ایسا شوہر جو چاہے کہ آپ آگے بڑھیں اور وہ آپ کا ساتھ دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔ ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں