اشتہار

کراچی میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے 19 مختلف مقامات پر احتجاج پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  ریلوے اسٹینشز ، ریلوے لائنز، کراچی کے ماڑی پور روڈ، کورنگی صنعتی شاہراہ (انڈسٹریل روڈ)، پاکستان ایئرفورس روڈ (پی اے ایف روڈ) پر احتجاج پر پابندی ہوگی۔

- Advertisement -

اسی طرح کراچی میں شاہراہ پاکستان پر بھی احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی جبکہ لیاری ایکسپریس وے، کراچی اورحیدرآباد جانے والی شاہراہ سپرہائی وے پر بھی احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شارع فیصل ائیرپورٹ روڈ پر بھی کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں تمام داخلی شاہراہوں سمیت 19 مقامات پر احتجاج پر 60 روز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں