اشتہار

انوکھے شترمرغ کی دنیا بھر میں دھوم، منفرد ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں منفرد شتر مرغ نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی جس کی انوکھی ویڈیو ہر طرف پھیل گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدوحجم کے لحاظ سے سب سے بڑے پرندے کہلانے والے شتر مرغ کی اب منفرد صلاحیت بھی دنیا کے سامنے آگئی ہے۔

آپ نے اس سے قبل گھوڑوں اور بندروں کا رقص دیکھا ہوگیا لیکن روس میں ایسا شترمرغ بھی ہے جس نے کمسن بچی کے ساتھ ڈانس کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

- Advertisement -

جی ہاں، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کے علاقے بیوگلما میں 6 فٹ لمبا شترمرغ بچی کے ساتھ رقص کررہا ہے۔ صوفیا نامی اس بچی کے والد نے اپنا فارم کھول رکھا ہے۔

ایڈوارڈ نامی والد نے اپنی بیٹی کو شترمرغ کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر ویڈیو بنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں