اشتہار

بھارت میں‌ دھماکا، مسلمان وزیر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

جنگی پور: بھارتی ریاست بنگال میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسلمان وزیر زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مغربی بنگال کے وزیر برائے محنت ذاکر حسین کلکتہ روانگی کے لیے جنگی پور میں واقع نمتیتا ریلوے اسٹیشن پہنچے۔

ذاکر حسین اپنے ساتھیوں کے ساتھ روانگی کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچے تو اسی دوران زوردار دھماکا ہوا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا گزشتہ روز مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے علاقے جنگی پور میں واقع ریلوے اسٹیشن پر ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ذاکر حسین زخمی ہوئے تھے۔

ذاکر حسین کے اسٹیشن پہنچنے کے بعد وہاں موجود ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔ دھماکے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زور دار دھماکے کے بعد آگ کا گولہ ابھرا جس نے وزیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وزیر برائے محنت کو فوری طور پر جنگی پور کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں مرشد آباد میڈیکل اسپتال منتقل کیا۔

مرشد آباد اسپتال میں وزیر کو ہنگامی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں کلکتہ اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے ذاکر حسین کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکا دہشت گردی کی کارروائی تھی جس میں وزیر برائے محنت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے  تحقیقات کا آغاز کردیا۔

وزیرریلوے پیوش گویل نے ذاکر حسین پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں