گوادر : دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ آج کھیلا جارہا ہے، ، نمائشی میچ گوادر کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی ساحلی شہر گوادر میں موجود دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم میں ’سوپر ہے پاکستان کپ‘ کے نام پہلا سیلیبریٹی نمائشی میچ کھیلا جارہا ہے۔
شوبز شارکس اور گوادر ڈولفن کی ٹیمیں اس میچ میں مدمقابل ہوں گی، نمائشی میچ گوادر کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ شوبز شارکس کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کریں گے اور وسیم خان کی قیادت میں گلوکار فخرعالم، فیصل قریشی اعجاز اسلم اور دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں۔
شوبز شارکس کے مدمقابل گوادر ڈولفن کی ٹیم ہے، جس میں ملک کے نامور سیاست دان موجود ہیں، گوادر ڈولفن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وزیر بحری امور علی زیدی اور برطانوی ہائی کمشنر سمیت مختلف سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات شامل ہیں۔
زلفی بخاری نے گوادر اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا سیلیبریٹی میچ پہاڑوں کو مسخر کرنے والے پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کیا ہے۔
Dedicating the 1st ever match at Gwadar Stadium to Pakistan’s son #MuhammadAliSadpara. The match tomorrow will start with a prayer in his memory.
This is the beauty of our land, even our loss unites us ..from K2 to Gwadar to Quetta.#CricketAtGwadar pic.twitter.com/FIyFP3tZhm— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 18, 2021
زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کےلیے پرجوش ہیں، دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھےگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایسا خوبصورت گراؤنڈ دنیا بھر میں دیکھنے کو نہیں ملے گا، انشااللہ ہر سال گوادرکرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ ہوگا۔
زلمی بخاری نے مزید کہا کہ حکومت کی گوادر کو دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام بنانے پر توجہ ہوگی۔
Game’s on at Gwadar cricket stadium tomorrow!🏏🇵🇰
Thrilled to be playing at & showing off the most stunning cricket pitch.The world can appreciate our beautiful Balochistan and its welcoming people.
📍9:30 am Aaj TV#BeautifulPakistan #CricketAtGwadar pic.twitter.com/qHS60KXMrp
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 18, 2021