بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے سحر میں غیر ملکی بھی مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کے سحر میں غیر ملکی بھی مبتلا ہوگئے، برطانوی ہائی کمشنر نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔

دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا ہے، گوادر اسٹیڈیم میں سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے پہلے دوستانہ میچ کا جاری ہے۔

میچ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے،کرکٹ میچ میں معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شوبز کی اہم شخصیات شریک ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا ہے۔

تاریخی نمائشی میچ میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر بھی شریک ہیں، جہاں انہیں گوادر کے اسٹیڈیم نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم بے حد خوبصورت ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ شاید انگلینڈ بھی کبھی یہاں کھیلنے آجائے۔

تاریخی میچ کے ٹاس کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر "کرکٹ ایٹ گوادر” شوبز شارک” اور ٹرینڈ جاری ہے۔

میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمدعلی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں، معاون خصوصی مزید کہنا تھا کہ انشااللہ ہر سال گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ ہوگا۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں