اشتہار

آسمان پر پراسرار روشنی نے شہریوں پر سکتہ طاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آسمان پر پھیلنے والی پُر اسرار روشنی شہریوں کو شدید خوف میں مبتلا کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بے ایریا اس پراسرار روشنی کو دیکھا گیا تھا جو دراصل اسپیس ایکس کی لانچنگ کا نتیجہ تھا۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے جمعرات کو علی الصبح بے ایریا کے قریب نظر آنے والی پراسرار روشنی کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں صارفین کی جانب سے کسی اڑن طشتری کی موجودگی کا تصور شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسمان پر نظر آنے والی غیر معمولی روشنیاں درآسل 60 اسٹار لنک سیٹلائٹ کی لانچنگ کی وجہ سے نمودار ہوئی تھیں اور یہ سیٹلائٹ عوام کو اس وجہ سے نظر آرہے ہیں کیونکہ یہ دیگر سیٹلائٹ کی نسبت زمین سے 60 گنا زیادہ قریب ہیں۔

کیا وہ اڑن طشتری تھی؟ پراسرار روشنی نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ماہرین ان سیٹلائیٹس کو غائب کرنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں تاکہ انہیں عام آنکھ سے نہ دیکھا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں