بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان، افغان امن اور تعمیر وترقی سے متعلق کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے: وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغان امن اور تعمیر وترقی سے متعلق کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہم نے تعلیم میں افغان طلبا کی معاونت کیلئے 6ہزار وظائف کا اجرا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کی مسعود فاونڈیشن کے چیئرمین نے ملاقات کی، اس موقع پر افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے احمد ولی مسعود اور ان کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہشمند ہے، پاکستان افغان امن میں خلوص نیت کے ساتھ مصالحانہ کوششیں کررہا ہے، پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے ہی مذاکرات کامیاب اور امن معاہدہ طے پایا، ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پر تشدد واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے، افغانستان میں ہرتشدد واقعات میں کمی لانے کی ضرورت ہے، حالیہ جنگ بندی کے لیے فریقین کو سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

ملاقات میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بعض بیرونی قوتیں افغان امن عمل کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہیں، ان عناصر پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان، افغان مہاجرین کی باوقاروطن واپسی کا خواہاں ہے اور افغان امن سمیت تعمیر و ترقی کے حوالے سے کردار ادا کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ نے اراکین وفد کو روابط کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں