اشتہار

پی پی 51 ضمنی انتخابات، جماعت اسلامی کے کارکنان کی نشاندہی پر پولیس افسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے حلقے پی پی 51 میں آج ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی، جس کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔ انتخابات کے دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ تو پیش نہیں آیا البتہ پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور رہنما کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

حلقہ پی پی 1 کے دھونکل پولنگ اسٹیشن سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جماعت اسلامی کے کارکنان کی نشاندہی پر پولیس انسپیکٹر کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دھونکل پولنگ اسٹیشن پر تعینات عبیداللہ نامی افسر ووٹر کو من پسند امیدوار کو غیر قانونی طریقے سے ووٹ ڈال رہا تھا جبکہ وہ دیگر ووٹرز کو اسی امیدوار کو ووٹ ڈالنے پر قائل کررہا تھا، جس پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے شور مچایا۔

جماعت اسلامی کے کارکنان کی شکایت پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس انسپیکٹر کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 51 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 949 ہے، جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 661 اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ پندرہ ہزار 288 ہے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے حلقے میں 162 اسٹیشن جبکہ 423 پولنگ بوتھ قائم کیے گیے تھے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے طلعت محمود جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری محمد یوسف کو امیدوار منتخب کیا گیا، ان دونوں اراکین کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی۔

خیال رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی شوکت منظور چیمہ کی وفات کے باعث پنجاب اسمبلی کے حلقہ 51 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں