بلوچستان کے علاقے گوادر میں تعمیر ہونے والے دنیا کے حسین ترین اسٹیڈیم میں آج پہلے میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گوادر ڈولفنز اور شوبز شارکز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
میچ میں معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسٹیان ٹرنر سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
دونوں ٹیموں میں سیاسی رہنما اور معروف شوبز شخصیات شامل تھیں۔ میچ کے آغاز پر پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے لیے دعا کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صبح سے ہی #CricketAtGwadar ٹاپ ٹرینڈ میں ہیں، صوبے میں قائم ہونے والے اس اسٹیڈیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی خوبصورت ترین اسٹیڈیم قرار دیا ہے۔
Dua for #AliSadpara at Gwadar Cricket Stadium #CricketAtGwadar pic.twitter.com/r8tY6yFVO0
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD 🇵🇰 (@mophrd) February 19, 2021
جیسا کے اوپر ذکر کیا جاچکا ہے شوبز شارکز ٹیم میں شوبز سے جڑی معروف شخصیات نے حصہ لیا۔پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے بھی میچ کھیلا اور انہوں نے اپنے بولنگ کے گر دکھائے۔
Shining the ball. #GwadarCricketStadium pic.twitter.com/D8slbt5Ke5
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 19, 2021
پاکستانی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور بولنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
Boys played well 👏🏼👏🏼👏🏼#CricketAtGwadar @sayedzbukhari @AliHZaidiPTI @CTurnerFCDO @TheRealPCB @GovtofPakistan @aaj_urdu pic.twitter.com/NrTatEp5GA
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD 🇵🇰 (@mophrd) February 19, 2021
علی ظفر نے کہا کہ ’گوادر جیسے خوبصورت اسٹیڈیم میں بولنگ کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’قسم سے یہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ تھا‘۔ اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے لکھا کہ آپ اندازہ لگائیں یہ میچ کون جیتا ہوگا۔
میچ میں شوبز شارکز کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے کی جب کہ ٹیم میں گلوکار و میزبان فخر عالم، علی ظفر، فیصل قریشی، اعجاز اسلم سمیت دیگر شامل تھے۔
What a pleasure it was to bowl in the new beautiful Gwadar cricket stadium…aur ye qasam se L.B.W out tha ! and guess who won ? 😎🎉 #Gwadar #GwadarCricketStadium #cricket pic.twitter.com/V0qPF72zlR
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 19, 2021
دوسری جانب گوادر ڈولفنز میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور برطانوی ہائی کمشنر سمیت مختلف سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات شامل تھیں۔
Dedicating the 1st ever match at Gwadar Stadium to Pakistan’s son #MuhammadAliSadpara. The match tomorrow will start with a prayer in his memory.
This is the beauty of our land, even our loss unites us ..from K2 to Gwadar to Quetta.#CricketAtGwadar pic.twitter.com/FIyFP3tZhm— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 18, 2021