اشتہار

کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کردی، ناقابلِ یقین واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے شہریوں کی سوچنے سمجھنے کی حس ختم کردی یہی وجہ ہے کہ مطلوب شخص نے حالات سے عاجز آکر راحت و سکون کی خاطر از خود پولیس کو گرفتاری دے دی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق  کرونا وبا اور لاک ڈاؤن سے تنگ آئے مطلوب شہری نے بدھ کے روز برجیس ہل پولیس اسٹیشن میں جا کر از خود گرفتاری دی۔

برطانوی میڈیا نے گرفتاری دینے والے شخص کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی بس یہ بتایا کہ مذکورہ شخص نے بدھ کی دوپہر تھانے جاکر اپنی شناخت کرائی اور پولیس افسر سے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

برجیس ہل پولیس اسٹیشن کے افسر ڈیرن ٹیلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرفتاری دینے والے انوکھے شخص کی کہانی لکھی اور ساتھ میں ایک جف فارمیٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’سکون اور راحت کی خاطر ایک مطلوب شخص نے گزشتہ دوپہر پولیس اسٹیشن آکر خود گرفتاری دی اور بتایا کہ وہ اب اپنا وقت حوالات میں گزارنا چاہتے ہے‘۔

پولیس افسر کے مطابق مذکورہ شخص کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے اور اب وہ سکون حاصل کرنا چاہتا ہے، اسی لیے اُس نے اچھا وقت گزارنے کے لیے خود کو قانون کے حوالے کیا۔

پولیس افسر کے مطابق مذکورہ شخص عادی مجرم ہے جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور پولیس اُسے گرفتاری کے لیے تلاش کررہی تھی۔

دوسری جانب لندن کے کنگز کالج میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے برطانوی شہریوں کی دماغی صحت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، برطانیہ کی کُل آبادی میں سے نصف فیصد کا غصہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے، اسی باعث گھروں اور رشتے داروں میں جھگڑوں کے کیسز بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں