اشتہار

ہر لمحہ پرجوش نے آغاز کے ساتھ ہی اہم سنگِ‌ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز پر پاکستان سپرلیگ اور دیگر کرکٹ ٹورنامنٹس کے دوران نشر ہونے والے پروگرام ہر لمحہ پرجوش نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اے آر وائی نیوز پر ہرلمحہ پرجوش نشر ہونے کا سلسلہ ایک دہائی قبل شروع ہوا، وسیم بادامی کے معصومانہ انداز اور مہمانوں سے سوالات نے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس پروگرام کو ناظرین بہت شوق سے دیکھتے جس کی وجہ سے ریٹنگ سب سے اوپر جاتی ہے۔

پاکستان سپرلیگ 6 کے نشر ہونے سے ایک روز قبل ہر لمحہ پرجوش کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہوا۔ وسیم بادامی نے بتایا کہ ہرلمحہ پرجوش نے دس سال مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ہر لمحہ پرجوش میں معروف کرکٹر اپنے ماہرانہ تجزیے پیش کرتے ہیں جبکہ مختلف شخصیات کے کردار ادا کرنے والے مزاحیہ اداکار بھی اپنے منفرد انداز سے ناظرین کو محظوظ کرتے ہیں۔

ہر لمحہ پرجوش میں گزشتہ برس قبل ننھے اسٹار احمد شاہ عرف ڈاکٹر صاحب کو شامل کیا گیا، جنہوں نے اپنی معصومانہ اور بے لاگ باتوں سے حاضرین و ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

اس بار ہر لمحۂ پرجوش میں کرکٹ میچز پر ماہرانہ تجزیوں اور تبصروں کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرتِ یافتہ وکٹ کیپر راشد لطیف ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر تنویر احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اے آر وائی اسپورٹس روم کے میزبان نجیب الحسنین بھی اس بار پینل میں شامل ہیں۔

رواں سال مزاحیہ اداکار عادی، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کے اینکر اور مزاحیہ اداکار شفاعت علی اور سوشل میڈیا اسٹار عابد بھی پروگرام میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

پی ایس ایل 6 کے حوالے سے شروع ہونے والے ہر لمحہ پرجوش کے پروگرام میں معروف اداکار اور بہن بھائی کی جوڑی ساحر لودھی و ڈاکٹر شائستہ لودھی نے   بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یہ پروگرام روزانہ رات گیارہ بجے اے آر وائی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

Posted by ARY News on Friday, February 19, 2021

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا باقاعدہ آغاز کل سے ہونے جارہا ہے، ایونٹ کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں