تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم کی ہدایات پر ایکشن، سی اے اے کا پالیسی 2019 تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہوابازی کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کےلیے ایوی ایشن پالیسی 2019 تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 2019 ایوی ایشن پالیسی 2019 پر نظر ثانی کی ذمہ داری ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کو سونپی گئی ہے، ذرائع کا ہے کہ وزیراعثم کی ہدایت پر ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سی اے اے کو ہوابازی کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، نئی پالیسی سے ہوابازی کی صنعت کو فروغ اور ایئرلائنز کو سہولت میسر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن پالیسی میں ردوبدل سے مزید ایئرلائن میں اضٓفے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پالیسی نظر ثانی کرکے مکمل رپورٹ سیکریٹری ایوی ایشن کو بھیجی جائے گی، جس کے بعد ایوی ایشن پالیسی 2021 وزیراعظم عمران خان کو منظوری کےلیے پیش کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں