بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں رمضان المبارک میں بھی تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوتی رہیں، اس بار بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں بھتہ خوری کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں،عید کی آمد کے ساتھ ہی بھتہ خوری میں بھی اضافہ ہوگیا، بھتہ مافیا نے بھتہ طلب کرنے کیلئے ایک نیا انداز اپنا لیا، بھتے کی طلب کی گئی رقم میں ڈسکاؤنٹ دینے کی پیش کش بھی دی جارہی ہے، بھتہ خور چالیس لاکھ روپے کا بھتہ طلب کرکے دس لاکھ روپے کا ڈسکاؤنٹ بھی دے رہا ہے ۔

بھتے کی پرچی میں پیغام دیا گیا ہے کہ بھتہ دیکر اپنے کاروبار اور اہل خانہ کا صدقہ بھی ادا کریں، بھتہ دینے کے بعد سب کو یہی بتانا ہے کہ کار خیر میں رقم خرچ کی ہے، یا کسی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے، ہماری مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ورنہ نتیجے کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، رمضان میں زحمت دینے کیلئے معذرت خواہ ہیں، بھتہ خور نے رقم کی ترسیل کیلئے گارڈن پولیس لائن کا ایڈریس بھی دے ڈالا۔

اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کادعویٰ ہے کہ بھتہ خوری میں کمی آئی ہے، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کراچی کیخلاف سازش ہے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں اے آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا بھتہ خوری کے واقعات میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے، اے آئی جی غلام قادر تھیبو غلام قادر تھیبو کے مطابق بھتہ خوری میں غیرقانونی سمیں استعمال ہورہی ہیں، اے آئی جی غلام قادر تھیبو اے آئی جی کراچی کا کہنا تھا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملے شہر کیخلاف سازش ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں