ریاض : سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے گھوڑوں کے اصطبل کی نایاب تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے گھوڑوں کے اصطبل کی تصویریں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ مذکورہ اصطبل الخرج کمشنری کے خفس دغرہ میں واقع تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اصطبل کی تصویر گھڑ دوڑ کے سعودی کپ کے موقع پر شائع کی گئی، جس میں شاہ عبدالعزیز کے عربی و دیگر نسلوں کے نایاب گھوڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ عبدالعزیز گھوڑوں کے بہت شوقین تھے، جنہوں نے دارالحکومت ریاض سمیت ملک کئی علاقوں میں متعدد اصطبل قائم کررکھے تھے۔