اشتہار

گورنر سندھ کا پولیس کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے طریقہ کار پر گورنر سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شدید برہمی اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحویل میں لے کر آپ اے ٹی ای کی دفعات لگاتے ہیں، گرفتاری کے بعد دفعات لگانا کہاں کا انصاف ہے؟،

- Advertisement -

ٹیلی فونک رابطے میں گورنر عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ سے سوال کیا کہ دفعات کس قانون کے تحت ہیں ؟، اس موقع پر آئی جی سندھ نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی اور کسی بھی صوبے کے افسران پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنانے پر رضامندی بھی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:  انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے پچیس فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں