اشتہار

میونسپلٹی حکام کی کارروائی، شیشہ فراہم کرنے پر ریسٹورنٹ سیل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض :جدہ میونسپلٹی حکام نے گاہکوں کو خفیہ دروازے سے اندر بھیج کر شیشہ اور ٹیبل سروس فراہم کرنے پر ریسٹورنٹ اور قہوہ خانہ سیل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خلاف مسلسل موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ساتھ ساتھ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جدہ شہر میں واقع قہوہ خانے اور ایک ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا ہے کیونکہ دونوں نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاہکوں کو خفیہ دروازے سے اندر بھیج کرشیشہ اور  ٹیبل سروس فراہم کی تھی۔

- Advertisement -

قہوہ خانے اور ریسٹورنٹ کا یہ عمل نئے کرونا وائرس کو روکنے کےلیے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے جو مقامی شہریوں اور ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے بنائی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں