نیو یارک : معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹائم 100 نیکسٹ 2021 کی فہرست میں دو پاکستانی نژاد افراد کو شامل کیا ہے جن میں سلمان طور اور لینیٰ خان شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد سلمان طور کو آرٹسٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ امریکا میں مقیم ہیں اور اپنی پینٹگنز کی نمائش بھی کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ میگزین نے انوویٹرز کی فہرست میں ایک اور پاکستانی نژاد خاتون لینیٰ خان کو بھی شامل کیا ہے جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور متعدد کتابوں کی مصنفہ اور قانونی ماہر ہیں۔
View this post on Instagram
ٹائم 100 نیکسٹ کی فہرست میں شامل کرنے پر سلمان طور نے ٹائم میگزین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان طور نے حال ہی میں اپنی ایک پیٹنگ کو 8 لاکھ 22 ہزار ڈالرز میں فروخت کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ شاید کسی بھی پاکستانی فنکار کے لیے یہ اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہے۔
Grateful to @TIME for the honor and to Senator @ewarren for the generous words https://t.co/izcFs1jxYK
— Lina Khan (@linamkhan) February 18, 2021
سلمان طور نے 2015 میں ایک فن پارہ "روف ٹاپ پارٹی ود گھوسٹس آئی” بنایا تھا جس نے مصوری کی دنیا میں خاصی شہرت حاصل کی تھی۔
اسی طرح میگزین نے "انوویٹرز” کی فہرست میں پاکستانی نژاد خاتون لینیٰ خان بھی شامل ہیں جو اگرچہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں تاہم ان کے آباؤ اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔