جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ اترتے وقت کھمبے سے جا ٹکرایا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی فضائی کمپنی کا طیارہ لینڈنگ کرتے وقت کھمبے سے ٹکرا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرانڈیا کے طیارے نے وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہی تھی کہ اس دوران جہاز کو حادثہ پیش آیا۔

دوحہ سے آنے والی ایئرانڈیا کی پرواز جیسے اترنے لگی تو جہاز پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور رن وے کے قریب میں لگے کھمبے سے جاکر ٹکرایا۔

اطلاعات کے مطابق واقعے میں جہاز کو تو نقصان پہنچا البتہ تمام مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔ ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جی مدھوسدن نے بتایا کہ پرواز میں سوار تمام 64 مسافرین اور عملہ کے ارکان حادثہ میں محفوظ رہے۔’

ذرائع کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ اور ایوی ایشن حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا، جس میں پائلٹ کی غفلت کو بھی دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ طیارے کے پرواز بھرنے یا اترنے کے دوران پائلٹ کو حاضر دماغی اور اعلیٰ تکنیک کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، کیونکہ زرا سی غفلت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں