سڈنی: آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے امریکی کھلاڑی جنیفر بریڈی کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جاپان کی ناؤمی اوساکا نے فائنل میں امریکی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس 6-3 اور 4-6 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ناؤمی نے 22ویں پوزیشن کی جنیفر براڈی کو ایک گھنٹہ 17 منٹ میں شکست دی۔
Feb 14 👉 saved ✌️ match points vs. Muguruza
Feb 20 👉 captured #AusOpen title No. 2️⃣Never give up 💪#AO2021 pic.twitter.com/GxoWd8Itfl
— #AusOpen (@AustralianOpen) February 20, 2021
جاپانی ٹینس اسٹار نے سیمی فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
واضح رہے کہ ناؤمی اوساکا کا یہ چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے جبکہ دوسری مرتبہ انہوں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
اس سے قبل ناؤمی نے 2019 میں بھی آسٹریلین اوپن جیتا تھا، ناؤمی نے 2018 اور 2020 میں یوایس اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔