اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سیاحوں اور ٹرین کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیاحت کے فروغ کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سفاری ٹورسٹ ٹرین کا آج افتتاح ہوگا۔

تفصلات کے مطابق سفاری ٹورسٹ ٹرین روالپنڈی سے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی، ٹرین کا افتتاح آج اسلام آباد میں ہوگا۔ گولڑہ اسٹیشن سے سیاحوں کو حسن ابدال تک لے جایا جائے گا۔

سفاری ٹورسٹ ٹرین کا حسن ابدال سے اٹک خرد آخری سٹاپ ہوگا۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی سفاری ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ سفاری ٹورسٹ ٹرین کا فی مسافر ٹکٹ 1000 روپیہ ہوگا۔ بڑوں کے لیے ٹکٹ 1000 روپے جبکہ بچوں کیلئے 500روپےقیمت مقرر کی گئی ہے۔

سفاری ٹورسٹ ٹرین سیلون میں 3000 روپے کا ٹکٹ دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے دیگر اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں