اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

امریکیوں کو لوٹنے والے جعلی کال سینٹر پر بھارتی پولیس کا چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : پولیس نے گڑگاوٗں نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مارکر تین ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فون و دیگر سامان برآمد کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے گڑگاوٗں شہر میں خفیہ اطلاعات پر یہ کارروائی عمل میں آئی ، جس میں پانچ موبائل فون، دو لیپ ٹاپ، ایک ہارڈ ڈسک اور کئی دیگر آلات برآمد کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا تو 35 نوجوان لڑکے فرضی کال سینٹر میں کام کررہے ہیں جنہیں غیرقانونی طور پر ملازمت پر رکھا گیا تھا اور چھاپے کے وقت وہ لڑکے امریکی شہریوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے۔

پولیس نے سرجیت کمار، دیو پٹیل اور بھودیو لوہار نامی تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جو گزشتہ پانچ ماہ سے شہریوں لون دینے کے نام پر لوٹ رہے تھے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کال سینٹر کے ذریعے امریکی شہریوں کو لون دینے کا لالچ دے کر ای چیک، ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کے توسط سے 100 سے 500 ڈالر تک فیس کے نام پر وصول کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس عمارت پر چھاپہ مارا گیا، وہ کرائے پر لے رکھی تھی، اور مالک چھ سے 7 لاکھ روپے ماہانہ بطور کرایہ ادا کرتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں