اشتہار

کوروناوائرس: شہری اچانک پولیس اہلکاروں کے سامنے آیا اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔!

اشتہار

حیرت انگیز

کوپن ہیگن: یورپی ملک ڈنمارک میں نشے میں دھت شہری کو پولیس اہلکاروں پر کھانسنا مہنگا پڑگیا، عدالت نے چار ماہ قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک میں ایک شخص نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اس دوران پولیس کے روکنے پر اس نے اہلکاروں پر کھانسنا شروع کردیا اور چیخا بھی کہ میں کوروناوائرس کا شکار ہوں۔

رپورٹ کے مطابق شہری کی اس حرکت پر عدالت عظمیٰ نے چاہ ماہ قید کی سزا سنا دی۔ مجرم رات گئے کسی سالگرہ کی تقریب سے واپس آرہا تھا اس دوران بدتمیزی کا یہ واقعہ پیش آیا۔

- Advertisement -

شہری نے خود کو کورونا مریض ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ منفی آئی۔

عدالت نے پہلے مجرم کو تین ماہ کی قید سنائی تھی لیکن پراسیکیوشن کی اپیل پر سزا بڑھا کر 4 ماہ کردی گئی۔

دوسری جانب ڈنمارک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر شہری ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کروائیں تو ایسی صورت میں عوامی مقامات کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں