بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا تارکین وطن کیلئے نئی ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کو اقامے پر اپنے اہل خانہ کی تصویر تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک تارک وطن نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا تھا کہ اس کے بیٹے کی تصویر پرانی ہوگئی ہے اور اب اس کے بیٹے کے چہرے خدوخال کچھ تبدیل ہوگئے ہیں لہذا وہ تصویر تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ جوازات کی جانب سے تارک وطن کے سوال پر وضاحت پیش کی گئی کہ تارک وطن اقامے پر اپنے اہلخانہ کی تصویر تبدیل کرسکتے ہیں لیکن اسکے لیے انہیں محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں مقیم تارکین کے اہل خانہ جن میں اہلیہ اور بچے شامل ہیں کے اقامہ کارڈ پر ایکسپائری ڈیٹ درج نہیں ہوتی جو غیر محدود مدت کا ہوتا ہے جبکہ ورک ویزے پر مقیم تارکین کے اقامہ کارڈ کی مدت 5 برس ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں